حجامت گھر
قسم کلام: اسم ظرف مکان
معنی
١ - وہ جگہ جہاں حجامت بنائی جائے، اصلاح خانہ۔ ہر اک ادارہ ملی ہے اک حجامت گھر کہ ہو رہی ہے جہاں ملک و قوم کی اصلاح ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٧٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'حجامت' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'گھر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٣ء کو "سنگ و خشت" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر